پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مزید افغان باشندے افغانستان چلے گئے۔
گزشتہ روز 3ہزار250غیر قانونی مقیم افغانی اپنے ملک چلے گئے، جانے والے افغان باشندوں میں 957مرد شامل تھے۔
795افغانی خواتین بھی واپس جانے والوں میں شامل تھیں، جانے والوں میں ایک ہزار 498 افغانی بچے بھی شامل تھے۔
گزشتہ روز 593افغانی خاندانوں کی وطن واپسی ہوئی، اب تک 2لاکھ 49ہزار 83افغان باشندے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔