موبائل فونز کی درآمدات پر خرچ زرمبادلہ میں 4ماہ کے دوران 268 فیصد کمی

mobile

موبائل فونز سے متعلق اہم خبر آگئی


موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے سال 2024ء کیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر21.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 268 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر79.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

پاکستان میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے: امریکہ نے واضح کردیا

اکتوبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر6.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوستمبرمیں 7.04 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 8.043ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات کاحجم 505.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔


متعلقہ خبریں