پشاور میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ


پشاور میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

پشاور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق 5 سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق اسلحہ نمائش، کالے شیشوں،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں چلانے پر پابندی ہو گی۔

پشاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں