سندھ کے علاقے سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکے مطابق سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملے ہیں۔
ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے
جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی ہے۔
پی پی ایل کے مطابق ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب
کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق نئے ذخائر کی دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔