بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں، جاوید میانداد


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کرکٹرز کو احترام اور عزت دینی چاہیے۔ سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں آنے والے کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جاوید میانداد نے کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ کرکٹ کو چلا رہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں اور اسی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے کھلاڑی بابر اعظم کی تضحیک کی گئی اور بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ ان کے خلاف پھٹ پڑیں

سابق کپتان نے کہا کہ ایئر مارشل نور خان نے مجھے کپتان بنا کر مشتاق محمد کو منیجر بنایا تھا۔ اسی طرح بابر اعظم کے ساتھ کوئی تگڑا منیجر رکھا جانا چاہیے تھا تاکہ وہ مضبوط کپتان بنتا۔ بابر اعظم جیسے بڑے کھلاڑی کے ساتھ پی سی بی کا حالیہ سلوک افسوسناک ہے۔

بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو اپنے انداز میں تھوڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں