سعودی عرب میں لڑکی کا مہمانوں کو شادی پر سفید لباس نہ پہننے کی ہدایت


ریاض: سعودی عرب میں  دلہن نے اپنی مہمان خواتین کو شادی پر سفید لباس نہ پہننے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں لڑکی نے اپنی شادی کی دعوت دیتے ہوئے خواتین سے انوکھی درخواست کر دی۔

سعودی لڑکی نے چند روز بعد ہونے والی اپنی شادی میں شرکت کے لیے خواتین سے درخواست کی ہے کہ کوئی بھی خاتون سفید لباس پہن کر نہ آئے۔ لڑکی نے اس حوالے سے اپنی ایک ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر کا سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ، ویڈیو وائرل

لڑکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری خواہش ہے کوئی بھی خاتون میری شادی میں سفید لباس پہن کر نہ آئے کیونکہ میں سفید جوڑا پہنوں گی اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور خاتون بھی سفید رنگ کا جوڑا پہن کر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی انوکھی فرمائش کو اس کا حق قرار دیا کہ یہ اس کا حق ہے وہ اپنے مہمانوں سے کوئی جائز منفرد فرمائش کرے۔


متعلقہ خبریں