وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر


وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی اعلامیہ  کے مطابق وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

بابراعظم دلوں کے کپتان ہیں،محمد رضوان

انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور کرکٹ مداحوں کو خوشیاں دیں گے۔


متعلقہ خبریں