کارباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد 288 روپے 14 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور 289 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوتا رہا۔
شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد
دوسری جانب قطر ، اومان ،بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 4 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ہے۔
کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کےمطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے باقی رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے اکتوبر میں 270 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں جی سی سی میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 259 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم
ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں قطر ، اومان ،بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد نمو ہوئی ،ستمبر میں قطر ، اومان ،بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 248 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو اکتوبر میں بڑھ کر 270 ملین ڈالر ہو گیا۔
سری لنکن کپتان کا ملکی بورڈ معطل کیے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار
جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں قطر ، اومان ،بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے مجموعی طورپر 991 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.141 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں سمندر پارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.463 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2.248 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

