توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال کر دی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔

190 ملین پائونڈ اسکینڈل ، توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں جمعے تک توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں