ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے عوام کو بڑا ریلیف نہیں مل سکے گا، آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 3 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
نجی وی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ساڑھے 8 روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً ساڑھے آٹھ روپے کمی کا امکان ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ
یاد رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے اکتیس اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل نہیں کیا گیا تھا، ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو نے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی جس پر نگران وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے۔سوشل میڈیا پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے کمی کی خبریں چل رہی ہیں لیکن حتمی فیصلہ پندرہ نومبر کو کیا جائے گا۔

