اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکلا کی جانب سے کیسز میں التوا مانگنے پر لطیفہ سنا دیا جس کے بعد عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
عدالت عالیہ میں ایک کیس کے دوران ملزم کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران وکیل نے التوا کی استدعا کی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ دلائل دیں اور کیس کو ختم کریں کیوں التوا مانگ رہے ہیں، وکیل نے کہا کہ میں بالکل دلائل دینے کو تیار ہوں لیکن میں غلطی سے کیس فائل بنچ نمبر 2 میں بھول آیا ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ کی اس بات پر ایک لاہور کے وکیل صاحب کا لطیفہ یاد آ گیا۔
جسٹس طارق محمود نے کہا کہ لاہور کے ایک وکیل کے بارے میں مشہور تھا وہ کیسز میں التوا لینے کے ماہر ہیں، وکیل صاحب التوا کے بعد اگلی سماعت پر عدالت پہنچے تو عدالت نے کہا دلائل دیں۔
وکیل دھیمے انداز میں بولے ساری رات تیاری کی صبح فائل بچہ غلطی سے بیگ میں لے کر سکول چلا گیا، التوا دے دیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے لطیفے پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔