لاہور میں بزرگ شہری کو گاڑی سے نکال کر جوتے مارنے کا افسوسناک واقعہ


لاہور کے علاقے سندر میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، ملزمان نے شہری کو 100جوتے مارے اور فرار ہوگئے۔

لاہور کے علاقے سندر میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ ملزمان ایک شخص کو گاڑی سے نکال کر جوتوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شہری کی شناخت رانا حسنین کے نام سے ہوئی ہے جسے گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے شہری کو 100 جوتے مارے اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ مخالفین کی ایما پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا، اور فرار ہوتے گاڑی سے 10لاکھ روپے نقدی اور پسٹل بھی ساتھ لے گئے۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔


متعلقہ خبریں