ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی سمیت 3 افراد شہید

Firing

ڈیرہ آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشتگروں کی فائرنگ سے سپاہی سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں کمپنی کے 2 ملازمین اور سیکیورٹی پر مامور سپاہی شہید ہو گئے۔

دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا مختلف شعبوں سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگرد قدرت شاہ مارا گیا۔

مارا جانے والا دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور دہشتگرد کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔


متعلقہ خبریں