بابراعظم کی جگہ عبداللہ شفیق کو قومی ٹیم کا کپتان بنایا جائے، محمد آصف

Abdullah Shafique

سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے عبداللہ شفیق کو کپتانی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا۔

کرکٹ پاکستان کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں ے کہا کہ عبداللہ ایک اوپنر ہیں، انہوں نے شاندار عزم کا مظاہرہ کیا اور شاٹ سلیکشن پر مزید محنت سے وہ پاکستان کرکٹ میں طویل عرصے تک بطور کپتان بہت کامیاب ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں محمد آصف نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے خیال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریورس گیئرز کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پاکستان کو اگلے دس سال کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

ان کے مطابق عبداللہ شفیق واحد نوجوان کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں کامیاب کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp