اماراتی رئیل سٹیٹ کی کمپنیوں کے گروپ کا پاکستان میں20سے 25ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

uae

متحدہ عرب امارات کی رئیل سٹیٹ کی کمپنیوں کے گروپ نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصرحیات کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے گروپ کے وفد نے آباد ہائوس کا دورہ کیا۔

پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

اس موقع پر پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصر حیات نے کہا کہ یو اے ای کے رئیل اسٹیٹ اداروں کی کراچی کی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔

سانحہ 9مئی کی مذمت کی تھی،قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے، صدر عارف علوی

سردار قیصر حیات نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولت اور تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔

بھارت کا ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد سے منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد

اس موقع پر چیئرمین آباد آصف سم سم نے متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے گروپ کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی شعبے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔


متعلقہ خبریں