جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے 245 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وین ڈوسن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوئنٹن ڈی کاک نے 41 اور ایڈن مارکرم نے 25 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور محمد نبی نے دو دو جبکہ مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے ناقابل شکست 97 رن کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ رحمت شاہ،نوراحمد نے 26،26 جب کہ رحمان اللہ گرباز 25 رن بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزی نے 4وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 اور فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں