توشہ خانہ کیس، عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیدیا

nawaz sharif

توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے۔

احتساب عدالت  نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے اور ان  کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں، فواد چودھری

احتساب عدالت نے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

2020میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری ہوئے تھے، سابق وزیراعظم کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں