پاکستان کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں، انگلینڈ کیخلاف بے خوف کرکٹ کھیلنا ہوگی، عماد وسیم

پاکستان کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں، انگلینڈ کیخلاف بے خوف کرکٹ کھیلنا ہوگی، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو بے خوف ہوکر انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی ممکنہ صورت سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کی جیت، پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بے خوف ہوکر انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کھیلنا ہوگی اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرنا ہوگی۔

قومی کرکٹر نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو روایتی کرکٹ  کھیلنے کی طرف نہیں جانا چاہیے کیونکہ یہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں مدد نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ تقریباً سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کون کون سی سیریز کھیلے گا؟

پاکستان کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو 287 رنز سے شکست دینی ہوگی۔


متعلقہ خبریں