نیوزی لینڈ کی جیت، پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز

عالمی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، کیویز نے 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورزمیں حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی اس جیت سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً معدوم ہو گئے ہیں۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 287 رنز سے ہرانا ہو گا یا کوئی بھی ہدف 2.3 اوور میں حاصل کریں۔

موجودہ صورتحال کے مطابق عالمی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔


متعلقہ خبریں