اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر

تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کی قدر میں مزید کمی جبکہ انٹربینک  میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا۔ 

اسٹیٹ  بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 286 روپے 39 پیسے سے بڑھ 286 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

لاہور،پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 287 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں