لاہور،پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر

wheat گندم

 نگران صوبائی حکومت پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقررکر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہاہے کہ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے جبکہ گنے کی امدادی قیمت 400روپے فی من مقرر کر دی گئی ہے۔

گندم کی قیمت میں بڑی کمی متوقع

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں گندم کے اجراء کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ گندم کے اجراء کے حوالے سے ہر قسم کے کوٹہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ گنے کی بھی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جبکہ کرشنگ سیزن کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا۔

20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبرمیں سندھ کابینہ نے گندم کی سپورٹ پرائس 4000 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی تھی ۔


متعلقہ خبریں