چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرے گا۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے گزشتہ روز بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 140 یوآن(تقریبا 19.51 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 135 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔
ملک میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔