استحکام پاکستان پارٹی کے پی ٹی آئی کے مزید رہنمائوں سے رابطے

Jehangir Tareen

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مزید رہنمائوں سے رابطے کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد سے آئی پی پی کی قیادت نے رابطہ کیا ہے۔

ٹائم آئوٹ معاملہ نہ تھما ،اینجلو میتھیوز نے بڑا ثبوت پیش کردیا

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان 9 نومبر کو جلسے میں آئی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگے۔

مظفر گڑھ سے بھی پی ٹی آئی رہنمائوں سے آئی پی پی قیادت نے رابطے کئے ہیں ۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ندیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا۔

سانحہ 9 مئی، مزید 29 افراد گرفتار

پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔

یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد کئی رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے۔

علاوہ ازیں  سابق ایم پی اے افتخار الحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل

تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان اوچ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی سے ملاقات کی ۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نےافتخار الحسن گیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی

سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہئے۔9مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ۔

انشاء اللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا، میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کیلئے بہت محنت کی، ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی۔

شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کیساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔

اس موقع پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے ، ملک میں معیشت کیلئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے۔

ورلڈ کپ سے بھارت مالا مال ،بی سی سی آئی کو ریکارڈ آمدنی

استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے ، آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے ۔


متعلقہ خبریں