لوہا فی ٹن 30 ہزار روپے مہنگا


ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد جہاں دیگر چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں وہیں مارکیٹ میں لوہا بھی مہنگا ہو گیا ہے۔

صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں نے چند دنوں کی کمی کے بعد دوبارہ اڑان بھرنا شروع کر دی جس کے بعد مارکیٹ میں لوہا مہنگا ہو گیا ہے۔

حماد پونا والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں بھی 50 ڈالرز فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر آل سٹی تاجر اتحاد نے یہ بھی بتایا ہے کہ لوکل مارکیٹوں میں لوہے کی قیمتوں میں 1 ہفتے میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں