انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر سستا

انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کے روز کاروبارکےاختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

20کلوکے آٹے کا تھیلا پھر مہنگا ہو گیا

آج صبح کاروبارکےآغازپرانٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پرڈالر مزید 98 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 285 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔

 


متعلقہ خبریں