عام انتخابات، ووٹ کے اندراج یا اخراج کے حوالے سے اہم خبر

election

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں، جس کے باعث ووٹ کا اندراج یا اخراج اب نہیں ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو منجمد کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے۔

انتخابات میں پاک فوج ہماری مدد کرے گی، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو منجمد کردیا ہے، جس کے بعد اب ووٹرز کا اندراج یا اخراج نہیں ہوگا بلکہ الیکشن کمیشن رواں ماہ کی 25 تاریخ تک ووٹر لسٹوں کو فائنل کردے گا

اور 25 نومبر تک ہی ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کر لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں