ڈالر کے بعد یورو، ، پائونڈ، ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہو گئے

Dallor ڈالر یورو برطانوی پاونڈ ریال درہم

پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مہنگا ہونے کے بعد برطانوی پائونڈ، یورو،  سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسےکے اضافے کے بعد285 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں ایک روپے کا  اضافہ  ہونے سے 286 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت جاری کر دی

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 355 روپے ہوپر پہنچ گئی ہےجبکہ یورو 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 76 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں  1 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے ۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے جا سکتا ہے؟ پوزیشن واضح ہو گئی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 2 روپے30پیسےکا اضافہ ہونے کے بعد 285 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

 


متعلقہ خبریں