اسرائیلی وزیر ثقافت اسلام دشمنی میں پاگل ، غزہ پر اٹیم بم گرانے کی دھمکی دیدی


اسرائیل کا وزیر ثقافت امیچائی الیاہو اسلام دشمنی میں پاگل ہو گیا، غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر امیچائی الیاہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانے پر غور کیا جا سکتا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر وہاں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہیے۔  فلسطینیوں کو صحرائے سینا یا آئرلیںڈ بھیج دیا جائے ، فلسطین کا پرچم اٹھانے والوں کا اس زمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حماس کا کہنا تھا کہ الیاہو کا بیان نیتن یاہو حکومت کی بے مثال دہشتگردی کی عکاسی کرتا ہے۔

سرنڈر کریں یا موت کیلئے تیار رہیں ، تیسرا آپشن نہیں ، اسرائیل کی حماس کو دھمکی

ادھر ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر ثقافت کے اس بیان کے بعد ان کی جنگی کابینہ سے رکنیت معطل کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیچائی الیاہو کا بیان حقیقت سے الگ ہے،اسرائیل اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں