حماس کے تازہ حملے ، شمالی غزہ میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے


اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں حماس کی کارروائیاں بھی جاری ہیں ، حماس کے تازہ حملوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

صیہونی فوج آئی ڈی ایف نے شمالی غزہ میں اپنے مزید 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک فوجیوں میں کمپنی کمانڈر میجر یہودا نتن کوہن، ماسٹر سارجنٹ لیور آرازی ، اسٹاف سارجنٹ گیلاد نیہمیا نطزان اور اسٹاف سارجنٹ یونادو راز شامل ہیں۔

فوج نے ایران پر حملے کے 3 منصوبے بنائے، اسرائیلی فوجی سربراہ کا انکشاف

گزشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 28 ہو گئی جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہو گئی ہے۔  اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ میں الگ الگ جھڑپوں میں دیگر 2 فوجی زخمی بھی ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں