اسلام آباد(زاہد گشکوری،ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم)ہم انویسٹگیشن ٹیم کی سٹوری پر ایکشن، ڈی جنرل سندھ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی امتیاز علی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امتیاز علی شاہ کو الیکشن کمیشن نے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ نسیم الدین میرانی کو نئے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی تعنیات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نسیم الدین میرانی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، اس سے قبل وہ سیکرٹری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی تھے، وہ آجکل این ایم سی کورس پر ہیں۔
خیال رہے کہ ہم نیوز نے الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود کئی اعلی افسران کی عہدوں پر موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔