پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو متعدد انجریز کا سامنا ہے۔
کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگیوسن، چیپمین اور ہینری انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ایسی صورتحال میں نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے ہنگامی طور پر بیک بولر کائل جیمیسن کو طلب کر لیا ہے۔
جیمیسن پاکستان کے خلاف ہفتہ کے میچ سے قبل جمعرات کو بنگلورو پہنچیں گے۔
