انٹر بینک میں ڈالر مزید 78 پیسے مہنگا ہو گیا

ڈالر سستا

چوتھےکاروباری روز کے اختتام پر روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 78 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے65 پیسے  سے بڑھ کر 283روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ڈالر بے قابو، انٹربینک میں 1 روپے 18 پیسے مہنگا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں1 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کے اضافے سے 282  روپے65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں