ایک عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت منشیات اسمگلنگ اور افیون کے استعمال کی سب سے بڑی ایشیائی منڈی ہے جبکہ منشیات اسمگلنگ میں بھارتی وزیراعظم نرندرمودی کا کار خاص گوتم اڈانی بھی ملوث پایا گیا ہے۔
ورلڈ ڈرگ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے 90 اور دنیا کے 34 فیصد افیون کے عادی افراد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے مطابق 5کروڑ سے زائد بھارتی شہری نشے کا شکار ہیں۔
ورلڈ ڈرگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ 10لاکھ بھارتی شہری صرف افیون کے نشے میں مبتلا ہیں جبکہ بھارت میں منشیات اسمگلنگ میں وزیر اعظم نرندرمودی کا کار خاص گوتم اڈانی بھی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں دس سال سے کم عمر بچوں کے منشیات کے استعمال میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 87فصد منشیات سمندری راستے سے بھارت اسمگل ہوتی ہیں، منشیات ایران کی چاہ بہار پورٹ سے بھارتی مندرا پورٹ پر اسمگل ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے 15 ستمبر 2021 کو مندرا سے 3 ٹن ہیروئن برآمد کی تھی اور بھارتی شہر احمدآباد سے بھی 3 ٹن ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ مندرا پورٹ کا انتظامی کنٹرول گوتم اڈانی کی کمپنی کے پاس ہے۔
اسکے باوجود مودی سرکار نے اڈانی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کیں جبکہ سابق بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر منشیات کی کھیپ مندرا پورٹ سے کلیئر نہیں ہو سکتی۔
ورلڈ ڈرگ رپورٹ کے مطابق لدھیانہ کے اکشے چھابڑا اور سندیپ سنگھ عالمی سطح کے ڈرگ لارڈ ہیں جبکہ میانمار سے ناگالینڈ، میزورام اور منی پور کے راستے منشیات اسمگل کی جاتی ہی اوران تینوں ریاستوں میں بی جے پی اکیلی یا اتحادی کے طور پر حکومت میں ہے۔
بھارت، قرض سے تنگ لاچار باپ بیٹا فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019میں بنگلہ دیش میں اسمگل ہونے والی 95 فیصد منشیات بھارت سے آئیں جبکہ افغانیوں کو کرسٹل میتھ کی تیاری کا طریقہ بھی بھارتی فارما کمپنیوں نے سکھایا۔
بھارت کے 22 اضلاع میں سرکاری سرپرستی میں افیون کاشت کی جاتی ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نومبر 2022 میں بھارت سے یوگنڈا ڈھائی ٹن ایفیڈرین اسمگلنگ کے دوران پکڑی گئی جبکہ2021میں بھارتی فارما کمپنیوں کی طرف سے داعش کو بھیجی گئی ٹراماڈول کا جہاز پکڑا گیاتھا،اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی ٹراماڈول کی مالیت 10 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی۔
