ڈالر بے قابو، انٹربینک میں 1 روپے 18 پیسے مہنگا ہو گیا

Dollar rates

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر روپے کی بے قدری جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج  کاروبار کے اختتام پر ڈالر  کی قیمت میں 1 روپے18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 47پیسے سے بڑھ کر 282  روپے65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری کے اختتام پر ڈالر 52 پیسے  کے اضافے سے 281 روپے 47 پیسے کی سطح پر بندہوا تھا۔


متعلقہ خبریں