اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کر دیا


عمان: اردن نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کا انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطے کاٹ دیئے گئے اور اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ پر شدید بمباری شروع کر دی گئی ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے زمینی حملے کے خوفناک نتائج ہوں گے اور اسرائیلی حملہ سے بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صحت کا بحران تباہ کن حدوں کو چھو رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر فی الفور جنگ بندی کی جائے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یرغمالیوں کی فوری رہائی کی بھی اپیل کردی اور کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں