چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کے معاملے پر جسٹس مظاہر نقوی کو شوکازنوٹس جاری کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں سپریم جوڈیشل کونسل میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف ریفرنسز ناقابل سماعت ہونے پر خارج کردئیے گئے ہیں۔
آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں 48پیسے اضافہ
تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال کیخلاف ریفرنس دائر ہوتے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا۔
نیب قوانین میں ترامیم کے بعد 2022 سے چیئرمین نیب کیخلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔
ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف شکایتی ریفرنس 2019 میں دائر کیے گئے تھے۔ترامیم کے بعد چیئرمین نیب کیخلاف شکایات کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل لے سکتی ہے۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا،سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں29 شکایات پر غور ، 19 شکایات کو خارج کر دیا گیا۔
بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی، مکی آرتھر
کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکازنوٹس جاری کر دیا، جسٹس مظاہر علی نقوی 14 دن کے اندر شکایت پر اپنا تحریری جواب جمع کروائیں گے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف10 شکایات درج کرائی گئیں،شکایات کی نقول بھی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فراہم کر دی گئیں،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو2-3کی تناسب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا،کونسل کے 2ممبران نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایت پر غور کیلئے مزید وقت مانگا۔
جسٹس طارق مسعود کیخلاف شکایت پر سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندہ کو بھی نوٹس جاری کردیا،شکایت کنندہ آمنہ ملک کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا،شکایت کنندہ آئندہ اجلاس میں مزید مواد پیش کر یں گی ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کونسل کا مستقل سیکریٹری اور علیحدہ سیکریٹریٹ تشکیل دینے پر غور ہوا، چیف جسٹس اس سلسلے میں ایک ورکنگ پیپر تیار کر کے ممبران کو فراہم کرینگے۔
جوڈیشل کونسل ایک الگ آئینی باڈی ہے مناسب ہوگا اس کا الگ سیکریٹریٹ ہو، سپریم جوڈیشل کونسل کا مستقبل سیکریٹری اور عملہ ہونا چاہیے ۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کونسل کے الگ سیکریٹریٹ کے قیام کیلئے تجاویز چیف جسٹس کو پیش کریں گی، چیف جسٹس تجاویز پر غور کے بعد کونسل ممبران کے سامنے رکھیں گے۔
مسلسل چوتھی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا
ابہامات سے بچنے اور شفافیت کیلئے کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، یاد رہے 12جولائی 2021 کو سپریم جوڈیشل کونسل کا آخری اجلاس ہوا تھا۔