ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ اس دوران جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کیساتھ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔
مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف
اسی طرح ہفتہ کے روز ملک کے مختلف مقامات پربھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔
آج کم سے کم درجہ حرارت کالام اور اسکردو میں0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔