امریکہ میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی


امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہوکے کے شہر لیوسٹن میں حملہ آور نے سپر اسٹور سمیت 3 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، حماس کا دفاع کبھی نہیں کیا، انتونیو گوتریس

زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں