پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان


عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

ورلڈ کپ 2023،آسٹریلیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح

یاد رہے 16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل15 روپے فی لٹر سستا کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں