عمران خان کا طیارہ روک کر زلفی بخاری کو اتار لیا گیا

عمران خان کا طیارہ روک کر زلفی بخاری کو اتار لیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی  گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے سے روک دیا۔

زلفی بخاری کو نورخان ایئربیس پر چارٹرڈ طیارے سے آف لوڈ کیا گیا ۔ اس وقت وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جانے کے لیے نجی جہاز میں ان کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق زلفی بخاری کا نام نیب ریفرنسز کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے لہذا وہ باہر نہیں جا سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمرے کی ادائیگی کےلیے نجی طیارے سے سعودی عرب گئے ہیں ۔ زلفی بخاری کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر بھی ہوئی۔


متعلقہ خبریں