انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو گیا

انٹربینک: ڈالر

مسلسل گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر نے پھر اڑان بھر لی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری اعدادوشمارکےمطابق کے آج پہلے کاروباری روز کے اختتام پرڈالرکی قیمت میں 32 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے80 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ڈالر 70 پیسے مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آج صبح کاروبار کے آغاز پرڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے سطح پرٹریڈ کر رہا تھا۔

Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/bEThWJNeZj#SBPExchangeRate pic.twitter.com/knhBFSTxV2

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے کا ہو گیا

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کمی ریکارڈکی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 278 روپے کی سطح پر بند ہواتھا۔


متعلقہ خبریں