تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

rain

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا


گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی جہانگیر ترین سے ملاقات

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا ہے،اس دوران بلوچستان، پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کاکول11 ،مالم جبہ 9،پشاور (ایئرپورٹ 4، سٹی ایک)، بنوں 4، باچا خان ایئرپورٹ، چراٹ ، بالاکوٹ 3، دیر(زیریں 2)، سیدو شریف، مردان ایک، مری11، خانپور 5، ملتان (سٹی 4، ایئرپورٹ 2)، جہلم، کوٹ ادو 4، بھکر، ڈی جی خان 2، راولپنڈی (شمس آباد،چکلالہ 2، کچہری ایک)، اسلام آباد(بوکرا، ایئرپورٹ ایک)، لیہ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، منگلا ایک، گڑھی دوپٹہ 8،راولاکوٹ 6، مظفر آباد(سٹی 4،ائرپورٹ 3)،پسنی 7، لسبیلہ 3 اور ژوب میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

عون چوہدری نے نواز شریف کا استقبال کرنے پر پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی

اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ درجہ حرارت منفی 3 ، اسکردو صفراورکالام می ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں