نادرا نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کرنے والی ٹیم کو ہدایت دینے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کی تصدیق کرنے والی ٹیمیں عدالتوں کی ہدایت پر کام کرتی ہیں۔
بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق سوالات اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجے جائیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرہی سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے بائیومیٹرک لینے کا عمل مکمل کیا گیا۔