مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
دبئی سے وطن واپسی کے لیے بک کی گئی خصوصی پرواز کے اسلام آباد پہنچنے پر سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ سفر کے دوران نواز شریف نے اپنی تقریر کے نکات پر توجہ رکھی۔
سنٹرل کنٹریکٹ میں 5 کھلاڑیوں کا اضافہ ، سرفراز احمد کی کیٹیگری تبدیل کردی گئی
وہ لکھی ہوئی تقریر کو کم ہی پڑھتے ہیں، قائد ن لیگ لکھے ہوئے نوٹس پر سرسری نگاہ ڈالتے ہیں، سابق وزیراعظم کا فوکس ہے لوگوں کو مسائل سے کس طرح نکالا جائے۔
عرفان صدیقی نے بتایا کہ پاکستان آنے پر بہت خوش اور مطمئن ہیں، نواز شریف نے لینڈنگ کے بعد اللہ کا شکر ادا کیا، نواز شریف نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے، دعا میں کہا اللہ ہمیں اس ملک کو آگے لے جانے کی توفیق عطا فرمائے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور پرکشش آفر ، کیا موٹرز نے کسٹمرز کیلئے زبردست اعلان کردیا
قبل ازیں نوازشریف نے اسلام آبادائیر پورٹ پر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،مریم نواز کی جانب سے والد نواز شریف کو ملک واپسی پر خوش آمدید کہاگیا۔