ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں 4 رنز پر گرگئی، کوئنٹن ڈی کوک ریس ٹاپلی کی گیند پر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 9 اوورز میں 50 رنز بنائے ہیں ، وینڈر ڈی ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس کریز پر موجود ہیں۔
ایک روزہ میچ، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کو شکست
قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ عام طور پر یہ میدان ہدف کے تعاقب کے لیے اچھا ہے، جبکہ ایڈن مرکرم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، خاص طور پر پاور پلے کے بعد یہ مزید بہتر ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ اب تک ورلڈکپ میں انگلینڈ نے ایک جب کہ جنوبی افریقا نے 2 میچز جیتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک تین تین میچز کھیل چکی ہیں۔