حماس تحریک کےسربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ ایک حسابی مہم جوئی ہے۔ اسرائیل کو شکست دینگے۔
العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی تعداد کی تفصیلات صرف القسام بریگیڈز کے پاس موجود ہیں،ہمارے پاس کافی اسرائیلی فوجی قید ہیں جس پر ہم اپنے قیدیوں کیلئے مذاکرات کر سکتے ہیں۔
حماس نے انسانی بنیادوں پر 2 امریکیوں کو رہا کر دیا
خالد مشعل نے کہا کہ ہم نے کچھ ملکوں کو سویلین یرغمالیوں کے حوالے کرنے کیلئے اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے ۔ہم اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ اسرائیل کے زیر حراست اپنے تمام قیدیوں سے کرینگے۔ غزہ میں مزاحمت پر تنقید کرنے والی کوئی آواز نہیں ۔ چاہتے ہیں کہ ایک متحد عرب اسلامی موقف ہو جو مغرب پر جنگ روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کر نے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ وہ ملک جنہوں نے ہمیں دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالا ہے، وہ تیسرے فریق کے ذریعے ہم سے رابطہ کر رہا ہے۔
ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، حماس سربراہ
خالد مشعل نے کہا کہ ہمیں یہ بات قابل قبول نہیں کہ امداد صرف جنوبی غزہ کی پٹی کے لوگوں تک محدود ہو۔ ہم غزہ نہیں چھوڑیں گے ۔ اگر غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی ہوتی ہے تو مصر اور اردن کو نقصان پہنچے گا۔