سرکاری حج اسکیم، فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ

حج ضوابط hajj

فائل فوٹو


حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی حاجی گیارہ لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کو 2024 ء کی حج پالیسی منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لئے اسپانسر شپ اسکیم آئندہ برس بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت حج پاکستان سعودی کمپنیوں کو کیوں اعتماد میں نہیں لے رہی؟ مولانا عبدالغفورحیدری

2024ء حج پر اٹھائیس کروڑ ڈالر خرچا ہو گا اور دس ہزار عازمین اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج ادا کر سکیں گے، اس اسکیم کے تحت حج اخراجات کیلئے رقم ڈالروں میں وصول کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں