آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے سے قبل عبداللہ شفیق بخار کا شکار


آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوگئے۔

اس سے قبل فخر زمان گھٹنے کے درد ، شاہین آفریدی اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ریکور ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ جن پلیئرز کو بخار تھا ان کو پروٹوکول کے تحت چیک کیا گیا، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کورونا اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں