مسلسل کمی کے بعد ڈالر مہنگاہوگیا

ڈالر

مسلسل گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا، امریکی کرنسی ڈالرنے بالآخرپھراڑان بھرلی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج دوسرےکاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس  کے بعد ڈالر 276 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 277روپے 03 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

آج صبح کاروبارکے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے 60 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاتھا۔

گراوٹ کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی  جس کے بعد ڈالر 276 روپے 83 پیسےکی سطح پر بند ہواتھا۔

سوا ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 روپے سستاہوگیا

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے تک سستا ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں