خصوصی عدالت کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں توسیع کر دی گئی

عمران خان

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں  35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک توسیع کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے گھرکے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل فراہم کرنے کی مزید 2 درخواستیں کیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کے سیل ای میں منتقل ، بی کلاس سہولیات فراہم کر دی گئیں

دوران سماعت جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔ جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔


متعلقہ خبریں